گورکھ ہل اسٹیشن، سیاحوں کی گاڑی الٹ کر کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق، پانچ زخمی

نیوز ڈیسک

جوہی : گورکھ ہل اسٹیشن سڑک کھاوڑ پہاڑ کے علاقے کے قریب سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے

تفصیلات کے مطابق کراچی سے 450 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مشہور سیاحتی مقام گورکھ ہل اسٹیشن سڑک کھاوڑ پہاڑ کے علاقے میں 37 پوائنٹ کے قریب سیاحوں کی گاڑی الٹنے سے چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد کے مطابق گاڑی پہاڑی سے کھائی میں گری اور ریسکیو کی ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کرنا پڑا

حادثے میں فوت اور زخمی ہونے والوں کا تعلق لاڑکانہ سے بتایا جا رہا ہے، جن میں سے اکثر روینیو ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کی ہے، جو گورکھ تفریح کی غرض سے آئے تھے

فوت ہونے والوں میں مختیارکار لاڑکانہ سلیم اللہ رند، تپیدار اسلم سیال، کوٹار واحدبخش کھترانی اور طارق چانڈیو شامل ہیں، جبکہ رشید رانجھانی، حسین سیال، اکبر راجپوت و دیگر زخمی ہوئے ہیں

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی ویگو گاڑی کو حادثہ سڑک خراب ہونے اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، خراب راستوں اور گاڑی گہری کھائی میں چلے جانے کے باعث لاشوں کو کافی دیر تک نہیں نکالا جاسکا

واضح رہے کہ گورکھ ہل اسٹیشن سندھ کا مشہور سیاحتی اور پرفضا مقام ہیں، جہاں ہزاروں لوگ گھومنے کے لیے آتے ہیں لیکن اربوں روپے فنڈ خرچ کرنے کے باوجود اس کی حالت افسوسناک حد تک زوال کا شکار ہے، ہل اسٹیشن جانے والی سڑک خراب ہونے کے باعث آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close