کراچی میں اسکول ٹیچرز کے ٹیسٹ

نیوز ڈیسک

کراچی : آئی بی اے نے نئے جونیئر اسکول ٹیچرز کےلیے درخواستیں جمع کروانے والوں کے ٹیسٹ لینے کی تاریخ کا اعلان کردیا

ضلع کورنگی میں ٹیسٹ شاہ فیصل، ملت ٹاؤن، لانڈھی، ماڈل کالونی میں 13 ستمبر کو صبح 7.30 بجے ہونگے

ضلع جنوبی میں آرام باغ، گارڈن اور لیاری میں اور ضلع ملیر میں گڈاپ ٹاؤن، جناح، بن قاسم، ملیر ٹاؤن، مراد میمن، شاہ مرید، ابراہیم حیدری میں 14 ستمبر کو ٹیسٹ ہونگے

ضلع ویسٹ  میں بلدیہ ٹاؤن، منگھو پیر،  مومن آباد، اورنگی ٹاؤن اور ضلع ایسٹ میں گلزار ھجری، فیروزآباد، گلشن ٹاؤن، گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن میں 15 ستمبر کو ٹیسٹ لیے جائیں گے

جبکہ ضلع کیماڑی میں کیماڑی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، فش ھاربر ،سائٹ ٹاؤن میں اور ضلع سینٹرل کراچی میں نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گلبرگ ٹاؤن، لیاقت آباد اور نیو کراچی میں 16 ستمبر کو انٹری ٹیسٹ ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close