مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار

نیوز ڈیسک

لاہور : مصباح الحق اور وقار یونس ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے ہیں

پی سی بی کے مطابق سابق کرکٹر ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز کی ذمہ داری نبھائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے مستعفی ہونے کے فیصلے پر کہا کہ  جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے گزشتہ ایک برس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ نکالا کہ اب وہ اس فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما ہوسکیں

مصباح نے اپنے بیان میں یہ بھی واضح کیا کہ انہیں معلوم ہے کہ استعفے کا یہ وقت صحیح نہیں ہے لیکن وہ مزید چیلنجز سے نبردآزما نہیں ہوسکتے

انہوں نے کہا کہ اب اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں

دوسری جانب بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ مصباح الحق نے انہیں اپنا فیصلہ بتایا تو انہوں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا

وقار یونس نے کہا کہ وہ پاکستان کے نوجوان باؤلرز کے ساتھ کام کرنے پر مطمئن ہیں اور نوجوان کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں

ادہر مصباح الحق اور وقار یونس کے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے عہدوں سے دستبردار ہونے پر شعیب اختر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مصباح اور وقار میدان چھوڑ کر بھاگے ہیں، اسے ڈر کر بھاگنا ہی کہوں گا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میرےخیال میں مصباح کو پتہ تھا کہ رمیز راجہ کی موجودگی میں کوچنگ مشکل ہوگی

شعیب اختر نے کہا کہ مصباح اور وقار بے نقاب ہو کر بھاگے ہیں، یہ پی سی بی کا قصور ہے جو مصباح اور وقار کو لایا تھا

انہوں نے ورلڈ کپ کی ٹیم سلیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان آجاتے ہیں شعیب ملک نہیں آتے، سلیکشن سمجھ نہیں آتی

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر میں شعیب ملک کو ہونا چاہیے تھا، وہاب ریاض کو لانا چاہیے تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close