کراچی میں کل رات سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

نیوز ڈیسک

کراچی : محکمۂ موسمیات نے ملک اور صوبۂ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کل رات سے 11 ستمبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی ہے

محکمۂ موسمیات کے مطابق وسطی بھارت میں موجود ہوا کا کم دباؤ مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے، اس سسٹم کے زیرِ اثر کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

محکمۂ موسمیات اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تھر پارکر اور عمر کوٹ میں آج سے 11 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے

میرپورخاص، سانگھڑ، بدین اور ٹھٹہ میں بھی 11 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے

صوبائی دارالحکومت کراچی میں کل رات سے 11 ستمبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

حیدر آباد، نواب شاہ اور جامشورو میں بھی 11 ستمبر تک بارش ہو سکتی ہے

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد اور شکار پور میں بھی 9 سے 11 ستمبر کے دوران بارش متوقع ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close