موٹرولا کی تین میٹر دوری سے فون چارج کرنے والی نئی وائرلیس چارجنگ

ویب ڈیسک

موٹرولا نے رواں سال جنوری میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر ایک نئی وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا تھا جو روایتی چارجر سے مختلف تھی اور اس کی مدد سے ایک میٹر دوری سے بیک وقت دو ڈیوائسز کو چارج کرنا ممکن تھا

اب کمپنی نے اس وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی کو مزید اپ ڈیٹ کیا ہے جو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہے، اور اب فونز کو دو کے بجائے تین میٹر دوری سے چارج کیا جاسکتا ہے

اس ٹیکنالوجی سے کمپنی نے ایک بہت بڑا چارجر تیار کیا ہے جس میں 1600 انٹینا موجود ہیں اور یہ 100 ڈگری تک حصہ کور کرتا ہے۔ یہ چارجر پاس میں موجود فونز کو بھی پاور پہنچا سکتا ہے

اس طرح اب اس ٹیکنالوجی سے نہ صرف زیادہ بڑے رقبے کو کور کرنا ممکن ہے، بلکہ اس نئے چارجر کی مدد سے بیک وقت چار فونز کو چارج کرنا بھی ممکن بن گیا ہے

جبکہ یہ چارجر اپنے اور فون کے درمیان موجود کچھ رکاوٹوں کو بھی عبور کرسکتا ہے، یعنی فون ہاتھ میں ہو یا جیب میں، اسے چارج کیا جاسکتا ہے

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ چارجر جسم کو شناخت کرکے اس طرح بیم خارج کرتا ہے کہ وہ صرف فون تک پہنچے

واضح رہے کہ اس سے قبل شیاؤمی نے بھی می ایئر چارجر نامی وائرلیس ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا تھا جو چند میٹر دوری پر موجود فون کو 5 واٹ پاور سے چارج کرسکتی ہے. شیاؤمی کی ٹیکنالوجی سے بیک وقت دو فونز کو چارج کیا جاسکتا ہے

اسی طرح اوپو کی جانب سے بھی ایئر چارجنگ ٹیکنالوجی پر کام کیا جارہا ہے جو 7.5 واٹ پاور فراہم کرتا ہے، مگر یہ صرف 10 سینٹی میٹر دور موجود ڈیوائسز کو ہی چارج کر سکتی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close