پندرہ سال کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پندرہ سال کی عمر کے بچوں کی بھی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق پندرہ سے اٹھارہ سال والوں کی ویکسینیشن کا آغاز 13 ستمبر سے ہوگا۔ اس عمر کے بچوں کو فائزر کورونا ویکسین لگائی جائے گی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پندرہ سے اٹھارہ سال والوں کی ویکسینیشن کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اس عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن کے لئے ب فارم کا استعمال ہوگا۔ اس وقت ملک بھر میں سترہ سال سے اوپر عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن جاری ہے

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر میں مثبت کیسز کی شرح ڈیڑھ ماہ بعد 6 فیصد سے کم ہوگئی ہے۔ 10 ستمبر کو کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.50 فیصد رہی جبکہ 23 جولائی کو یہ شرح 4.89 فیصد تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close