انسانی انداز میں بھیک مانگنے والی بلی سوشل میڈیا اسٹار بن گئی

نیوز ڈیسک

سنسناٹی : کسی کو کھاتا دیکھ کر بلیوں کا قریب آنا اور میاؤں میاؤں کرکے کھانا مانگنا کوئی عجیب بات نہیں۔ لیکن ویڈز ورتھ نامی یہ امریکی بلی جب کھانا مانگنے کسی انسان کے پاس آتی ہے تو اپنی پچھلی ٹانگوں پر بیٹھ کر اگلے پنجے بالکل اسی طرح پھیلا دیتی ہے جیسے کوئی ضرورتمند دستِ سوال دراز کررہا ہو

یہ بلی جسے ویڈزورتھ، ویڈی اور ویڈز کے ناموں سے پکارا جاتا ہے، امریکی ریاست اوہایو کے شہر سنسناٹی میں رہنے والے جوڑے، نتاشا اور اینڈریو کلوسٹرمین کی پالتو ہے جنہوں نے اس کے علاوہ مزید پانچ بلیاں بھی پال رکھی ہیں

البتہ ویڈز ورتھ کی حرکتوں نے اس جوڑے کو اتنا متاثر کیا کہ انہوں نے انسٹاگرام پر Waddywaves کے نام سے اس کا باقاعدہ اکاؤنٹ بھی بنا دیا

بظاہر ایسا لگتا ہے جیسے یہ اکاؤنٹ ویڈز ورتھ نے خود بنایا ہے تاکہ اپنی مصروفیات کے بارے میں دوسرے سوشل میڈیا صارفین کو آگاہ کرتی رہے۔ لیکن درحقیقت اس اکاؤنٹ کے پسِ پشت یہی جوڑا ہے

ویڈز ورتھ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اب تک دو سو سے زائد پوسٹس لگائی جاچکی ہیں، جبکہ اس کے فالوورز کی تعداد انیس ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے

یعنی یہ صرف ایک پالتو بلی ہی نہیں بلکہ ایک سوشل میڈیا اسٹار بھی بن چکی ہے جو اپنی زیادہ تر تصویروں میں اپنے مالکان سے کچھ نہ کچھ مانگتی ہوئی نظر آتی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close