کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے کراچی یونیورسٹی میں سائنس فیکلٹی کے سربراہ کی تقرری کے خلاف پروفیسر جمیل کاظمی کی درخواست منظور کرتے ہوئے جون2020 کا جاری کردہ نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا
درخواست میں وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی اور سیکرٹری برائے جامعات سندھ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مدعا علیہان نے سنیارٹی کے اصول کے خلاف نوٹیفیکیشن جاری کیا جبکہ درخواست گزار میریٹوریس اور سینئر ترین پروفیسر ہیں بدنیتی کی بنیاد پر درخواست گزار کانام سربراہ کی اہلیت کے پینل میں شامل نہیں کیا گیا اساتذہ اپنی ملازمت سے مطمئن نہیں ہونگے تو تدریس اور ریسرچ کا کام متاثر ہوگا
عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد سائنس فیکلٹی کے سربراہ کی تقرری کا عمل میرٹ پر کرنے کی ہدایت کر دی.