نون لیگی ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ پی ٹی آئی میں شامل

نیوز ڈیسک

مظفر گڑھ : جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے صوبائی حلقے پی پی 269 سے مسلم لیگ نون کے ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے

اظہر عباس چانڈیہ نے چوک سرور شہید میں کارنرمیٹنگ کے دوران مسلم لیگ نون سے پاکستان تحریکِ انصاف میں جانے کا اعلان کیا

اس موقع پر اظہر عباس چانڈیہ نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے ٹکٹ سے منتخب ہوا تھا، اب سمجھ لیں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے

واضح رہے کہ اظہر عباس چانڈیہ 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے

ایم پی اے اظہر چانڈیہ کئی دفعہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں. جس کے باعث مسلم لیگ نون کی جانب سے ان کو نومبر 2020ء میں شوکاز نوٹس بھی جاری ہو چکا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close