ماسکو : روس کی یونیورسٹی میں اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے. ایک طالب علم نے یونیورسٹی میں فائرنگ کرکے آٹھ افراد کو قتل کردیا
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ روس کے علاقے سائبیریا کے شہر پرم کی سرکاری یونیورسٹی میں کلاسیں معمول کے مطابق جاری تھیں، کہ اچانک ایک طالب علم نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی، جس سے آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جن میں متعدد طلبہ و طالبات شامل ہیں
رپورٹ کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں کئی شدید زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متعدد طلبہ نے بالائی منزلوں میں اپنی کلاسوں کی کھڑکیوں سے نیچے کود کر جانیں بچائیں
جبکہ پولیس نے کافی جدوجہد کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ حملہ آور زخمی ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔ طالب علم کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے، اور اس بات کی وجہ بھی تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے کہ اس نے یہ حملہ کیوں کیا.
مزید خبریں:
-
نیوزی لینڈ نے کرکٹ ٹیم کا دورہ کیوں منسوخ کیا، حقائق سامنے آنے لگے
-
سوری…غلطی سے سات معصوم بچوں سمیت دس بے گناہ لوگ مار دیے!
-
مسلسل تیس سال سے مفرور مجرم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا
-
تھر کے تاجر راج کمار انندانی نے آٹھ کروڑ کی زمین کالج کو عطیہ کر دی
-
سترہ سال میں گھر کے چھ افراد کو قتل کرنے والی ملزمہ