ویکسینیشن نہ کروانے والا ٹرمپ کا پیروکار ہے، پابندیاں لگیں گی

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیروکار قرار دے دیا

جب کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے متنبہ کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے لیے روز مرہ سہولیات کی فراہمی معطل کردی جائے گی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے باضابطہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ، یکم اکتوبر سے ان کے لیے روزمرہ زندگی میں زیر استعمال بہت سی سہولیات بند کردی جائیں گی۔ اس لئے ویکسینیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کروائیں

دوسری جانب کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے متعلق درخواست قابلِ سماعت ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا. اس موقعے پر درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیروکار قرار دے دیا

دورانِ سماعت چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے خاتون وکیل سے سوال کیا کہ کیا آپ نے خود ویکسین لگوائی ہے؟

خاتون وکیل شاہینہ شہاب الدین نے جواب دیا کہ میں نے ویکسین نہیں لگوائی

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے پوچھا کہ تو پھر آپ یہاں کورٹ کیسے آ سکتی ہیں؟ جبکہ بار اور بینچ کا فیصلہ ہے کہ بغیر ویکسینیشن یہاں کوئی نہیں آئے گا

عدالت کی جانب سے خاتون وکیل شاہینہ شہاب الدین کو ویکسینیشن کرانے کی ہدایت کی گئی

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی ویکسینیشن کے خلاف تھا، آپ ویکسین نہ لگوا کر وباء پھیلانے میں تعاون کر رہی ہیں

چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ اب جو جو کورونا وائرس کی ویکسینیشن نہیں کروا رہا وہ تو پھر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیرو کار ہوا

عدالتِ عالیہ نے وکیل کے دلائل کے بعد درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا.

_______________

تعلیم و صحت بارے مزید خبریں:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close