سابق افغان وزیر دفاع کے بیٹے نے امریکا میں 21 ملین ڈالر کا عالی شان گھر خریدلیا

ویب ڈیسک

لاس اينجلس : افغانستان کے سابق وزیر دفاع عبدالرحیم وردک کے بیٹے داؤد وردک نے لاس ایجنلس میں 20.9 ملین ڈالر کا ایک عالیشان گھر خریدا ہے

اس کے علاوہ داؤد وردک پہلے ہی میامی بیچ کے مہنگے ترین ریزورٹ میں 5.2 ملین ڈالر کے ایک یونٹ کے مالک ہیں

داؤد وردک کی 2900 اسکوائر فٹ پر نئی تعمیر شدہ ٹروس ڈیل اسٹیٹ پراپرٹی کو ایک مقامی آرکیٹیکچر نے ڈیزائن کیا ہے، جسے آخری مرتبہ 2016ع میں ووڈ برج گروپ کو 9.5 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا

داؤد وردک کی جانب سے خریدی گئی ’کارلا رج ریزیڈنس‘ کو 1960ع کی دہائی کے لاس ایجنلس کی طرز کے اسٹائل پر تعمیر کیا گیا ہے، جس کی شیشوں سے بنی دیواروں سے شہر کی بلند و بالا عمارتوں کا نظارہ بھی کیا جا سکتا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close