ایف بی آر نے شوگر ملوں کے پانچ سالہ آڈٹ سے 619 ارب ریکور کئے، شہزاد اکبر

نیوز ڈیسک

ایف بی آر نے شوگر ملوں کے پانچ سالہ آڈٹ سے 619 ارب ریکور کئے، شہزاد اکبر

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شوگر کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں ایف بی آر نے چینی بنانے والے کارخانوں کے پانچ سالہ آڈٹ سے 619 ارب روپے ریکور کئے، جبکہ مسابقتی کمیشن نے شوگر مافیا کی کارٹلائزیشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 44 ارب روپے اور سٹے بازوں سے جرمانے کی مد میں 13.8 ارب روپے ریکور کئے

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ کسی بھی معاملے کے احتساب کے لئے کھلی تحقیقات ہونی چاہئے جس سے شفافیت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے،زرداری نے نیب آرڈیننس کے ذریعے احتساب عدالت سے فائدہ لینے کی کوشش کی

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے ہفتہ کو وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کسی بھی طرح کی بدعنوانی کے احتساب کے لئے کھلی تحقیقات پر یقین رکھتے ہیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close