امریکا میں مسافروں سے بھری ٹرین میں سب کے سامنے وحشی شخص کی خاتون سے زیادتی

ویب ڈیسک

فلاڈیلفیا : امریکی ریاست پنسلوانیا میں چلتی ٹرین میں ایک وحشی اور سفاک  شخص نے ایک خاتون کو دیگر مسافروں کی موجودگی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا کے علاقے فلاڈیلفیا میں مسافر سے بھری ایک ٹرین میں اجنبی شخص نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اس واقعہ ایک انتہائی افسوسناک پہلو یہ ہے کہ موقع پر موجود کسی بھی مسافر نے اس شخص کو روکنے کی کوشش نہیں کی

واقعے کی اطلاع پنسلوانیا ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے ایک ملازم نے ٹرین سے ہی پولیس کو دی، جس پر اگلے اسٹیشن پر پولیس نے ٹرین روک کر متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کیا جب کہ عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ اتنے مسافروں کی موجودگی میں ملزم نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، لیکن کوئی ایک بھی خاتون کو مدد نہیں آیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close