گول پر جشن اور دھمال، فٹبال اسٹیڈیم کا اسٹینڈ گر گیا!

ویب ڈیسک

دی ہیگ میں جاری اسپینش فٹبال لیگ لا لیگا کے ایک میچ میں اپنی ٹیم کی جیت کی خوشی میں شائقین نے ایسا دھمال ڈالا کہ اسٹیڈیم کے اسٹینڈ کا ایک حصہ تماشائیوں سمیت گر گیا

خبر ایجنسی کے مطابق اسٹیڈیم کے اسٹینڈ کا حصہ گرنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے

ویٹیس کے کھلاڑی اپنےمداحوں کے سامنے جیت کا جشن منارہے تھے، جس پر شائقین نے بھرپور داد دیتے ہوئے اس کا جواب دیا کہ اچانک اسٹیڈیم کے اسٹینڈ کا ایک حصہ گر گیا

واضح رہے کہ اس میچ میں ویٹیس نے اپنے حریف نیجمی جین کو شکست دی تھی

دوسری جانب اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں بارسلونا نے ویلنسیا کو تین۔ایک سے شکست دے دی، ویلنسیا کی ٹیم ابتدائی برتری کے باوجود بھی میچ میں ناکام رہی

لالیگا لیگ میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کی جانب سےانسو فیٹی، ڈیپائے اور فلپ کوٹینہو نے گول اسکور کئے جبکہ ویلنسیا کی طرف سے واحد گول یوزے گایا نے کیا

فتح کے بعد بارسلونا کی ٹیم لالیگا ٹیبل پر ساتویں پوزیشن پر آگئی ہے۔

اتوار کے روز کھیلے گئے دیگر میچز میں رایو ویاکانو نے ایلچے کو 1-2 سے شکست دی جبکہ سیویا نے سیلٹا ویگو کو ایک صفر سے ہرایا اور اوسا سونا نے ویا ریال کو 1-2 سے مات دی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close