امریکا و پاکستان فضائی حدود معاہدے کے قریب، سی این این. پاکستان کی تردید

ویب ڈیسک

واشنگٹن / اسلام آباد : امریکا کے نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر امریکا اور پاکستان معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں. جبکہ پاکستان اس خبر کی تردید کی ہے

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ نے امریکی ارکانِ کانگریس کو پاکستان سے کیئے گئے سمجھوتے سے آگاہ کیا ہے

امریکا کے نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کے بدلے انسدادِ دہشت گردی کے لیے امداد کی فراہمی اور بھارت سے تعلقات میں بہتری کے لیے مدد کی خواہش ظاہر کی ہے

امریکی نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ امریکی ارکانِ کانگریس کو پاکستان سے ہونے والے سمجھوتے سے جمعے کی صبح آگاہ کیا گیا

امریکا کے نشریاتی ادارے کا مزید کہنا ہے کہ سمجھوتے کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکا اور پاکستان کے مذاکرات جاری ہیں

امریکی نشریاتی ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ تاحال سمجھوتے کو حتمی شکل نہیں دی گئی، اس میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے

ادہر پاکستان نے امریکا کو افغانستان میں فوجی اور انٹیلیجنس آپریشنز کے لیے اپنے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کے حوالے سے کسی بھی قسم کے معاہدے پر بات چیت کی رپورٹس کی تردید کی ہے

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتے کو جاری ایک بیان میں بین الاقوامی میڈیا میں چھپنے والے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین ایسے کسی معاہدے پر بات چیت نہیں ہو رہی ہے

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور امریکہ کا علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی پر دیرینہ تعاون ہے اور دونوں کے درمیان باقاعدہ مشاورت جاری ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close