”انسانو! ہم تو فنا ہوگئے، آپ خود کو بچائیے“ اقوامِ متحدہ میں ڈائنوسار کا خطاب!

نیوز ڈیسک

نیویارک : کمپیوٹر گرافکس سے ایک ڈائنوسار کی وڈیو بنائی گئی ہے، جس کا عنوان ہے ’معدومیت کا انتخاب مت کیجیے!‘

یہ وڈیو بدلتے ہوئے موسمی اور ماحولیاتی تناظر میں عالمی تقریب، یعنی ’کانفرنس آف پارٹیز‘ (سی او پی)26 کے موقع پر جاری کی گئی ہے جسے خود عالمی ادارے نے سراہا اور ٹویٹ کیا ہے

کی عالمی تقریب سی او پی26 کے موقع پر جاری کی گئی ہے، جسے خود عالمی ادارے نے سراہا اور ٹویٹ کیا ہے

وڈیو میں فرینکی نامی ڈائنوسار نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اندر داخل ہوتا ہے۔ سیکیورٹی گارڈ سے مضحکہ خیز مکالمے کے بعد فرینکی ڈائس پر جاتا ہے اور اپنی مختصر تقریر کرتا ہے جسے وہ انسانیت کے لیے ایک سبق قرار دیتا ہے

ڈائنوسار فرینکی اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں کہتا ہے کہ ’میں ناپیدگی (ایکسٹنکشن) کے متعلق ایک دو باتیں جانتا ہوں۔ میں کہنا چاہوں گا کہ ناپید ہونا ایک خوفناک عمل ہے۔ ہم تو آسمانی پتھر یعنی شہابی ٹکر سے فنا ہوئے، لیکن اب آپ انسانوں کے پاس کیا عذر ہے؟ آپ موسمیاتی تباہی کے دھانے پر کھڑے ہیں اور طرفہ تماشہ یہ ہے کہ عالمی حکومتیں ہر سال رکازی ایندھن پر کروڑوں اربوں ڈالر کی سبسڈی دے رہی ہیں۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے کہ کوئی زمین سے ٹکرانے کے لیے آسمانی پتھر کو خود دعوت دے!“

واضح رہے کہ ’کانفرنس آف پارٹیز‘ کی جانب سے منعقدہ سی اوپی26 میں دنیا کے سربراہان اور دیگر ماہرین بدلتی ہوئی آب و ہوا سے انسانیت کو لاحق ہونے والے خطرات اور ان کے حل پر غور کرنے کے لیے شریک ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close