سندھ: غیر معیاری غذائی اشیاء، امراضِ قلب اور کینسر کے مریضوں میں اضافہ

ویب ڈیسک

گھٹیا معیار کے پام آئل اور کیمیکل کی آمیزش سے بنائے گئے مکھن سے تیار کردہ کیک بسکٹ اور مٹھائی کے استعمال سے امراضِ قلب، کینسر، معدے کے علاوہ جگر اور گردوں کے کینسر کے مریضوں میں بڑی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے

اس سلسلے میں ذرائع کے مطابق نوابشاہ میں فیکٹری میں تیار کردہ یہ مکھن شہید بے نظیر آباد ضلع کے علاوہ پنجاب میں بھی فروخت کیا جا رہا ہے

دوسری جانب وٹنری ڈاکٹر طارق نورانی کے مطابق میہڑ اور لاڑکانہ سے ٹینکر کے ذریعہ لائے جانے والے دودھ میں یوریا کھاد، ڈیٹر جنٹ پاؤڈر، نشاستہ کی آمیزش پائی گئی جبکہ کیمیکل سے تیار کردہ یہ دودھ سر عام دکانوں پر فروخت کیا جا رہا ہے

لوگ یہ دودھ اپنے اور اہل خانہ کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے بے خبری میں استعمال کر رہے ہیں لیکن کیمیکل سے تیار کردہ یہ زہریلا انہیں کئی جان لیوا بیماریوں کا شکار بنا رہا ہے

ادھر علاقے کے ایک سماجی رہنما اصفر علی اعوان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو کی جانے والی شکایات کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی ہے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بے نظیر آباد ڈویژن کے تینوں اضلاع، جن میں ضلع نوشہرو فیروز ، سانگھڑ اور شہید بے نظیر آباد شامل ہیں، سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کا دفتر بنا کر اور عملہ متعین کیا جائے تا کہ کیمیکل سے تیار مکھن اور دودھ کی فروخت کی روک تھام کی جا سکے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف موثر کاروائی کی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close