پیٹرولیم ڈیلرز کا جمعہ سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

نیوز ڈیسک

کراچی : پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات پر مطلوبہ 6 فیصد تک منافع بڑھانے کا مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں جمعہ سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا ہے

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالسمیع خان نے ملک خدابخش محمد طارق خان سمیت دیگر نمائندوں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گزشتہ تین سال میں اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، لہٰذا موجودہ مارجن، جو کہ فی لیٹر دو روپے ہے، میں کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے

عبدالسمیع نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز پیٹرول کی قیمت بڑھا کر اپنا مارجن نہیں بڑھانا چاہتے، بلکہ لیوی میں ایڈجسٹمنٹ کروا کر مارجن میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں، کیونکہ پیٹرولیم ڈیلرز کی کاروباری لاگت پاور ٹیرف میں اضافے سمیت دیگر بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے بڑھ گئی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرولیم ڈیلرز کا کاروبار غیر منافع بخش ہوگیا ہے

انہوں نے کہا کہ مہنگائی آئے دن بڑھ رہی ہے، جبکہ پیٹرولیم ڈیلرز کا مارجن کم سے کم ہوتا جا رہا ہے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی کم از کم قیمت فروخت کا 6 فیصد مارجن کا تعین کرے، پیٹرولیم ڈیلرز کو فی لیٹر صرف دو روپے کا کمیشن دیا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار پیٹرول کے 50 فیصد صارفین ہیں، جنہیں ریلیف دینے کے لیے حکومت لیوی اور سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کرے، تین ماہ گزر جانے کے باوجود تاحال وزیر پیٹرولیم کی تقرری نہیں کی جاسکی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close