افغان قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود کی ایران میں موجودگی کی تصدیق

ویب ڈیسک

کابل : ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ طالبان مخالف گروپ قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود ایران میں موجود ہیں

تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ نے پنجشیر کے رہنما احمد مسعود کے ایران آنے کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے سفر معمول کا حصہ ہیں جبکہ کابل میں حکام اس سفر سے آگاہ ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد مسعود کی سابق افغان کمانڈر اسماعیل خان سے مشہد میں ملاقات کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں

ادہر روسی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ احمد مسعود اسماعیل خان کے لئے تاجکستان کے صدر کا پیغام ایران لے کر آئے تھے، جبکہ تاجک صدر امام علی رحمانوف نے افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام کی کوشش پر زور دیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close