گوگل سے مصنوعی ذہانت پر پانچ کورس مفت سیکھیں

ویب ڈیسک

محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی۔۔ یہ حقیقت ہے کہ دنیا اتنی تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے کہ اگر صرف کچھ دہائیاں پہلے اس دنیا کو خیرباد کہنے والا واپس دنیا میں لوٹ آئے تو ہمارے موجودہ رہن سہن اور سہولتوں کو دیکھ کر اس کی عقل خیرہ ہو جائے

فی الوقت مصنوعی ذہانتArtificial Intellegence کا غلغلہ بپا ہے۔ کمپیوٹر سائنس کی اس فیلڈ میں نت نئی حیرت انگیز ایجادات ہو رہی ہیں

ایسی کوئی بھی تکنیکی ایجاد جو بڑی تبدیلی لانے کے دعوے کے ساتھ مارکیٹ میں لائی جاتی ہے، بڑے پیمانے پر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لیتی ہے اور اس کی گونج چاروں طرف سنائی دیتی ہے

مصنوعی ذہانت (AI) ایک طرف تو صنعتی، تجارتی، مالیاتی تفریحی اور لگ بھگ تمام پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں اداروں کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے اور دوسری طرف یہ ٹیکنالوجی کو برتنے کی ہماری طرزِ فکر و عمل پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔ اب کاروباری اداروں سے وابستہ افراد اور پروفیشنلز کے لیے مصنوعی ذہانت سے استفادہ ناگزیر ہو چکا ہے

اسی بات کے پیش نظر گوگل نے مصنوعی ذہانت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت اور افادیت کے پیش نظر اپنے صارفین کے لیے پانچ مفت کورسز کا اہتمام کیا ہے

گوگل کا پہلا مفت کورس مصنوعی ذہانت کے تعارف پر مشتمل ہے۔ اس میں مشین کے ذریعے سیکھنے کے روایتی عمل کے بنیادی خواص کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہیں رو بہ عمل لانے کے حوالے سے بھی راہ نمائی کی گئی ہے۔

دوسرا مفت کورس کمپیوٹر کی مختلف زبانوں کے تعارف پر مشتمل ہے۔ یہ انٹری لیول کا کورس ہے، جس کے ذریعے متجسس افراد سیکھ سکتے ہیں کہ کمپیوٹر کی مختلف زبانوں کے ماڈل (LLMs) سے کس طور کام لیا جاسکتا ہے۔ اس کورس کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنی کارکردگی کا معیار بلند کرنا سیکھ سکتا ہے۔

تیسرا مفت کورس معقول اور ذمہ دارانہ مصنوعی ذہانت سے متعلق ہے۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گوگل اپنی پروڈکٹس پر معقول اور ذمہ دار مصنوعی ذہانت کا اطلاق کس طور کرتا ہے۔ اس کورس کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے بارے میں گوگل کے سات بنیادی اصول بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

چوتھا مفت کورس مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف پروڈکٹس تیار کرنے اور ان کا معیار بلند کرنے سے متعلق ہے۔ اس کے ذریعے LLMs کا بھی تعارف کرایا گیا ہے اور ذمہ دار مصنوعی ذہانت کے بارے میں بھی تفصیلات دی گئی ہیں۔

پانچواں مفت کورس امیج جنریشن کے بارے میں ہے۔ اس کورس کے ذریعے امیج جنریشن کے شعبے میں مشین لرننگ کے مختلف ماڈلز کی نوعیت اور کارکردگی سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ کمپیوٹر اور موبائل پر اپنا بیشتر وقت گزارنے والے ہمارے نوجوان اس ضمن میں آگاہ رہیں اور اے آئی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کے لیے ان کورسز کو سیکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close