8تا16مئی کاروبار، تفریحی مقامات مکمل بند

نیوز ڈیسک

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 8 سے 16 مئی کے دوران چھٹیوں میں وفاق، صوبوں اور ضلعی سطح پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جہاں نیشنل رابطہ کار لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت کی

بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصہ کیا گیا تاکہ 8 مئی سے 16 مئی2021 تک ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا

این سی او سی کا کہنا تھا کہ اس دوران تمام کاروبار اور دوکانیں بدستور بند رہیں گی تاہم غذائی اجناس، سبزیوں کی دکانیں، میڈیکل اسٹور، پیٹرول پمپس اور بیکریاں کھلی رہیں گی

اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ مقامی اور بیرونی دونوں سطح پر سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی، تمام سیاحتی مقامات، پکنک پوائنٹس، عوامی پارکس، شاپنگ مالز، تمام ہوٹل اور پکنک پوائنٹس کے اطراف میں ریسٹورنٹس بدستور بند رہیں گے

این سی او سی کا کہنا تھا کہ شمالی علاقوں کے پہاڑیوں میں سیاحتی اور پکنک پوائنٹس اور جنوب میں ساحلوں اور سی ویو بھی بند رہیں گے۔ تاہم گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے مقامی لوگوں کو خصوصی طور پر گھروں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close