نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کے لئے  پی ایم ڈلیوری یونٹ کو ٹاسک سونپ دیا ہے

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سانحہ موٹروے کیس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو ٹاسک سونپ دیا ہے اور  پی ایم ڈلیوری یونٹ نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کام کا آغاز بھی کر دیا ہے

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے نیشنل ہیلپ لائن نمبر کے قیام کو دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کے لیے الگ نظام تشکیل دیا جائے گا، کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں پورے ملک کے لیے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہو گا. عوام کو ایک مخصوص نمبر میسر کیا جائے گا جو ٹول فری ہوگا. نیشنل ہیلپ لائن نمبر سے کسی بھی ناگہانی صورت میں شہری کی فوری مدد ممکن ہو سکے گی

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا، سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ملک کی تمام موبائل کمپنیوں سے بھی معاونت حاصل کی جائے گی

مزید بتایا گیا ہے کہ نظام کو موثر اور مستحکم بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی جس کے لئے صوبوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close