کراچی: سونار کی دکان میں چوری کا دلچسپ ڈراپ سین

ویب ڈیسک

کراچی کے علاقے کلفٹن کے شاپنگ مال میں سونار کی دکان میں چوری کا دلچسپ ڈراپ سین ہو گیا ، پولیس نے آئی آئی چندریگر روڈ پر تجارتی مرکز میں کارروائی کرتے ہوئے تین کلو سونا برآمد کرکے مدعی آصف اور اس کے ساتھی وسیم کو گرفتار کر لیا ہے
پولیس کے مطابق ملزم آصف نے خود دکان سے سونا غائب کروا کے چوری کا ڈرامہ رچایا، دکان سے 10 کلو نہیں، 3 کلو سونا لے جایا گیا تھا۔ واقعے کے بعد دیگر 15 دکانوں کی سی سی ٹی وی وڈیوز حاصل کی گئیں، تفتیش کے دوران مشتبہ 15 افراد کا کال رکارڈ بھی چیک کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپہ مدعی و مرکزی ملزم آصف اور اس کے ساتھی وسیم کی نشاندہی پر مارا گیا، تجارتی مرکز میں ملزم وسیم کے دفتر سے سونا برآمد کیا گیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز دکان کے مالک محمد آصف نے کلفٹن تھانے میں سونا چوری ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔
مقدمے کے مطابق مدعی کا کہنا تھا کہ 3 مئی کو افطار سے قبل اپنی دکان بند کر کے گھر چلا گیا تھا، گزشتہ روز جب دکان پہنچا تو چار تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔ دکان میں موجود 10 سے 12 کلو کے قریب سونے کے زیورات چوری ہوئے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close