پاکستان میں جہاز اڑانے کے لئے برطانیہ سے امتحان پاس کرنا ہوگا

نیوز ڈیسک

اسلام آباد – اب پاکستان میں جہاز اڑانے کے لئے برطانیہ سے امتحان پاس کرنا ہوگا، وفاقی حکومت نے پائلٹس کے امتحانات آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جعلی لائسنس کے معاملے میں برطانیہ سے مدد مانگ لی ہے

تفصیلات کے مطابق پائلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق حکومت پاکستان کی جانب سے بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانوی ای اے اے کی خدمات حاصل کرلے گا

اس سلسلے میں برطانوی سول ایوی ایشن اور پاکستان سول ایوی ایشن کے درمیان معاہدہ بھی طے پاگیا ہے، جس کی مدت تین سال ہوگی اور کابینہ نے دونوں اداروں میں فریم ورک ایگریمنٹ کی منظوری بھی دے دی ہے

معاہدے کے تحت برطانوی سول ایوی ایشن ایف او او، پی پی ایل، سی پی ایل امتحان لینےکی مجاز ہوگی

پاکستان سی اے اے پہلی مرتبہ 75 فیصد دوسری مرتبہ امتحان پر 25 فیصد ادائیگی کرے گی جب کہ تیسری مرتبہ امتحان پر پائلٹ فیس کی مکمل ادائیگی خود کرنے کا پابند ہوگا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close