پاسپورٹ کی مدت 10 سال، فیس آدھی کرنے کا اعلان

نیوز ڈیسک

اسلام آباد – وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستانی پاسپورٹ کی مدت دس سال اور فیس آدھی کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالیں، چوروں، منی لانڈرز، ڈالر کا بحران پیدا کرنے والوں کی لابی کے خلاف ایکشن لیں گے

انہوں نے کہا کہ وزیر کنٹریکٹ ملازم کو مستقل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، پاکستانی مشنز میں پاسپورٹ کا عملہ واپس نہیں آتا تو فارغ کر دیا جائے، نئے افسر جائیں گے، ایف آئی اے میں تین سال سے زائد ڈیوٹی دینے والوں کا ٹرانسفر کر دیا ہے

شیخ رشید نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد دو پاسپورٹ اور دو شناختی کارڈ رکھنے والے صرف ایک رکھ سکیں گے، غلط شناختی کارڈ دینے والوں کے خلاف بہت بڑا ایکشن لینے والے ہیں

ان کا کہنا ہے کہ نادرا کے عملے کے خلاف یہ ایکشن کراچی، گھوٹکی اور سکھر میں ہوگا اور کسی جگہ شناختی کارڈ کے غلط اجراء کی اطلاع ملی تو وہاں بھی ایکشن لیں گے

وفاقی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ طورخم اور چمن پر بارڈر مینجمنٹ بہتر طریقے سے ہو رہی ہے

انہوں نے بتایا کہ 15 اگست کے بعد طورخم بارڈر سے 1 لاکھ 69 ہزار افغانی آئے، 66 ہزار چلے گئے۔

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ طورخم بارڈر سے آنےوالوں میں اٹھارہ ہزار افغانی پاکستان سے باہر گئے، چمن بارڈر سے صرف پانچ ہزار افراد آئے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close