انوکھی تخلیق : کاغذ پر چھاپا گیا پیانو، جو بجتا بھی ہے!

ویب ڈیسک

واضح رہے کہ این ایف سی ٹیکنالوجی سے  ڈیٹا شیئرنگ، کانٹیکٹ لینس ادائیگیاں اور دیگر امور انجام دیے جاتے ہیں

پریلونک کمپنی 2007 میں قائم کی گئی تھی، جو کاغذ پر بیٹریاں، ڈسپلے، سینسر اور دیگر برقی سرکٹ سازی کے لیے عالمی شہرت رکھتی ہے

سب سے پہلے انہوں نے انٹرایکٹو پیپر بنایا ہے، جس میں این ایف سی اور سرکٹ پرنٹنگ کی جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے

اس کی بدولت ہلکے پھلکے کاغذی الیکٹرانکس کی ایک بالکل جدید قسم ہمارے سامنے ہے، جس کے استعمالات بھی لامحدود ہیں

پہلے ایک لیزر پرنٹر سے کاغذ پر سادہ کی بورڈ چھاپا گیا۔ اس کے بعد کاغذ شیٹ کی پشت پر موصل (کنڈکٹر) کاربن کاڑھا گیا

ایک اور شیٹ لے کر اس پر سرکٹ چھاپا گیا ہے، جبکہ بورڈ کے نیچے ایک بہت ہی چھوٹی این ایف سی چپ نصب کی گئی ہے

چپ والی شیٹ کو سرکٹ والے کاغذ کے اوپر رکھ دیا گیا ہے، تاکہ اوپر والی شیٹ انٹرفیس بن جائے

میوزک کے لیے اسمارٹ فون پر ایک ایپ بنائی گئی ہے اور کی بورڈ کی بائیں جانب این ایف سی چپ کے اوپر رکھا گیا ہے۔ کاغذی پیانو کو بجلی دی گئی ہے، جو فون اینٹینا سے ہوتی ہوئی پہنچتی ہے

جب بھی پیانو کے 8 بٹنوں میں سے ایک دبایا جائے، تو اسپیکر سے آواز آنے لگتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اہم ایجاد کو گیم، تعلیم، اور اشتہارات میں استعمال کیا جاسکتا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close