علم ارواح پر لکھنے والی مصنفہ سے شادی پر بشپ کے اختیارات واپس

ویب ڈیسک

میڈرڈ – شیطانیت، علم ارواح اور مافوق الفطرت چیزوں پر ناول لکھنے والی مصنفہ سے شادی کرنے کے باعث اسپین میں کیتھولک چرچ کے ایک بشپ زیویئر نوویل سے ان کے مذہبی پیشوا کے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں

اکتالیس سال کی عمر میں اسپین کے سب سے کم عمر بشپ بننے والے زیویئر نوویل جب 2010ع میں کاتالونیا کے علاقے سولسونا کے بشپ بنے تو انہیں ہسپانوی کیتھولک چرچ میں مستقبل کے بڑے مذہبی پیشوا کے طور پر دیکھا جا رہا تھا

وہ ہم جنس پرستوں کے لیے نام نہاد کنورژن تھراپی کی مبینہ طور پر حمایت جیسے متنازع بیانات کی وجہ سے نظروں میں رہے، وہ اسقاط حمل کو ’نسل کشی‘ سے تشبیہ دیتے ہیں، تاہم ستمبر میں انکشاف ہوا کہ نوویل نے اپنے عہدے سے استفعیٰ دے دیا ہے

اگرچہ انہوں نے اس وقت اس خبر پر عوامی طور پر کوئی بیان نہیں دیا تھا، تاہم ریلیجن ڈجیٹل نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اپنے قریبی افراد کو بتایا تھا کہ ’مجھے زندگی میں پہلی بار ایک خاتون سے محبت ہوگئی ہے اور میں بھی بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں۔‘

کچھ عرصے بعد معلوم ہوا کہ مذکورہ خاتون سائیکالوجسٹ سے مصنفہ بننے والی سلویا کبالول ہیں، جو شیطانیت، علم ارواح اور مافوق الفطرت جیسے موضوعات پر ناول لکھنے والی مصنفہ کے طور پر جانی جاتی ہیں

ہسپانوی ڈجیٹل اخبار ایل اندپیندینتے کے مطابق جوڑے کی ملاقات حالیہ سالوں میں شیطانیت میں مشترکہ دلچسپی کی وجہ سے ہوئی

اخبار کے مطابق نوویل نے سولسونا میں ایگزارسسٹ (جنات اور بدروحیں نکالنے والے) بننے کے بعد  شیطانیت پر گہری تحقیق کرنا شروع کردی

اڑتیس سالہ مصنفہ سلویا کبالول کے پبلشر لاکرے انہیں ’ایک متحرک اور سماجی اور اخلاقی حدوں کو پار کرنے والی مصنفہ‘ قرار دیتے ہیں، ان کی رائے میں: ’سلویا نے تمام اخلاقی سوالوں کو الٹا کر ادب کی کانٹے دار دنیا پر اپنا نشان چھوڑا ہے۔‘

ان کی دوسری کتاب ’ہیل ان گیبریئلز لَسٹ‘ کے ایک اشتہار میں لکھا ہے کہ یہ پڑھنے والوں کو ’سائیکوپیتھی، فرقوں، سیڈیزم، پاگل پن اور ہوس‘ کے سفر پر لے جائے گی، جس میں اچھائی اور برائی، قدرت اور شیطان اور فرشتوں اور شیطانوں کے درمیان جدوجہد ہوگی۔‘

دوسری جانب دا ٹیلی گراف اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2016 میں چھپنے والی ’امنیژیا ٹریلوجی‘ میں مصنفہ نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ : ’کیا ہوتا ہے جب کشش کسی ضابطہ اخلاق اور سماجی دباؤ سے زیادہ مضبوط ہو؟‘

ایک بیان میں گذشتہ ہفتے سولسونا کے اپوسٹولک ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ نوویل نے نومبر میں سلویا کبالول سے ایک سول تقریب میں شادی کرنے کے بعد خود ہی اپنے مذہبی اختیارات کھو دیے

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کا مطلب ہے بشپ زیویئر نوویل ای گوما بشپ کا اپنا رتبہ رکھتے ہوئے ایسی حیثیت سے جڑے کوئی فعال انجام نہیں دے سکتے۔ ان کے سیکرامنٹس دینے، کسی پڑھانے کی سرگرمی سرانجام دینے ، عوامی طور پر اور نجی طور پر اور دیگر چیزوں پر پابندی ہوگی

بیان کے مطابق کیتھولک چرچ کے ضابطوں کے مطابق ان کے خلاف مزید کارروائی بھی ہوسکتی ہے

اخبار ایل مندو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوویل، جو ایک زرعی انجینیئر ہیں، اب ایک بین الاقوامی کمپنی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جو سور میں حمل ٹھہرانے کے مصنوعی طریقوں کے لیے خوراکیں بناتی ہے

اطلاعات ہیں کہ پوپ فرانسس نے نوویل کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے، تاہم اے بی سی پر چھپنے والی ایک خبر میں ایک ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پوپ نے پہلے ان سے ملاقات کا کہا ہوگا، یہ جاننے کے لیے کہ آیا وہ ایگزورسسم (بدروحیں نکالنے کا عمل) کروانا چاہتے ہیں

بغاوت کے الزامات سے معافی ملنے کے بعد جون میں رہا ہونے والے کاتالونی حکومت کے دو سابق وزرا جوسپ رول اور جوردی تورل نے نوویل کی حمایت میں بیان دیے تھے، جب ان کے استعفے کی خبر عام ہوئی تھی۔ نوویل کاتالونیا کی سپین سے آزادی کی عوامی طور پر حمایت کرتے ہیں

جیل میں ان سے ملنے آنے پر جوسپ رول نے سابق بشپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا: ’بشپ نوویل ہمیشہ سیاسی قیدیوں کے حق میں رہے ہیں، الفاظ میں اور سب سے بڑھ کر اعمال میں، جو کاتالونی چرچ کی صفوں میں الگ افراد میں سے ایک ہیں۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close