کوئی اگر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنا چاہتا ہے تو کرے، وجیہہ الدین

نیوز ڈیسک

وفاقی حکومت کی جانب سے ہتک عزت کا مقدمہ درج کروانے کے اعلان کے جواب میں جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا کہنا ہے کہ کوئی اگر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنا چاہتا ہے تو  کرے

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ  وجیہہ الدین نے کہا کہ جو کچھ میں نے کہا  سچ کہا ہے، مقدمہ وہ کرتا ہے جس کے حقوق پامال ہوئے ہوں، کسی کے حقوق کی پامالی ہوئی ہے تو وہ عدالت جائے

جہانگیر ترین کی جانب سے عمران خان کا گھر چلانے کے بیان پر قائم رہتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہا کہ جہانگیر ترین تردید کے سوا کرتے بھی کیا، ایسے اخراجات کتابوں میں درج نہیں ہوتے

واضح  رہے کہ ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا تھا کہ عمران خان کا بنی گالہ کا گھر چلانے کے لیے جہانگیر ترین اور دیگر افراد تیس لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے، جو بعد میں پچاس لاکھ روپے ماہانہ کر دیا گیا

جس کے جواب میں وفاقی حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا اعلان کردیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم کی ذات کو جس طرح سے نشانہ بنایا گیا، قابل مذمت ہے اور وجیہہ الدین کے خلاف کرمنل ڈیفیمیشن کا کیس دائر کررہے ہیں

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی ذات پر لگائے جانے والے الزامات پر کارروائی کریں گے، عمران خان نے سرکاری خزانہ پر کبھی بوجھ نہیں ڈالا ہے، وجیہہ الدین احمد ایک نیا مسخرہ آیا ہے

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ وجیہہ الدین نے الزام لگایا کہ جہانگیر ترین پچاس لاکھ روپے بنی گالہ کے گھر کیلئے دے رہے تھے، جہانگیر ترین نے ان کے الزامات کی تردید کردی ہے

انہوں نے کہا کہ اظہار رائے سے متعلق ملک میں کوئی قانون ہے نہ اس پر عمل ہے، آزادی اظہار رائے کے حق کے ساتھ ذمہ داری کا حق بھی آتا ہے

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم آرٹیکل 9 کے خلاف ورزی دیکھ رہے ہیں، یہاں عام آدمی کی بات تو کیا، وزیراعظم کی عزت محفوظ نہیں ہے

ایک بیان میں وجیہہ الدین احمد کے الزامات کی ترید کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ میں نے کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close