پیرس – ایئرسیز نامی ایک فرانسیسی کمپنی نے ایئربس کارگو شپ پر ایک ایسی پتنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو بحری جہاز کو دھیکلنے کی طاقت رکھتی ہے
اس اختراع کو اگلے ماہ ازمایا جائے گا جس میں مختلف ڈیزائن کے چھوٹے بڑے بادبانوں کو مال بردار جہازوں پر نصب کرنے کا منصوبہ ہے
ایئرسیز کمپنی نے یہ پتنگ اس سوچ پر بنائی ہے، جس کے مطابق اگر دیوہیکل بحری جہازوں پر بادبانی کشتیوں کی طرح ہوا میں معلق پتنگ لگائی جائے، تو اس سے ایندھن میں بچت ہوسکتی ہے۔ اس طرح بادی قوت کا کچھ حصہ جہاز کو دھکیل کر ایندھن پر انحصار کم کرسکتا ہے
محتاط اندازے کے مطابق اس سے ایندھن کی بیس فیصد بچت کے ساتھ ساتھ مضر گیسوں کا اخراج بھی کم ہوگا
اگلے ماہ اکیسویں صدی کا پتنگ جیسا یہ جدید بادبان تین کروڑ امریکی ڈالر والے ڈیڑھ سو فٹ بحری جہاز پر لگایا جائے گا، جو ایئربس طیاروں کے بڑے حصے لے کر مختلف ممالک کے پلانٹس تک پہنچاتا ہے
پیرفوائل پتنگ نما بادبان کا رقبہ پانچ سو مربع میٹر ہے، جو عرشے سے باندھی جائے گ
دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے سرگرم کرنے والا پورا سسٹم خودکار ہے۔ یعنی یہ بادبان خود کھلتا ہے، آگے بڑھتا ہے اور ہوا کے دوش پر سطح آب سے دو سو میٹر کی بلندی تک جا پہنچتا ہے
صرف یہی نہیں، بلکہ اس کی جانچ کا پورا نظام بھی خودکار ہے، جسے چند روز میں بڑے سے بڑے بحری جہاز پر آسانی سے نصب کیا جا سکتا ہے.