پاکستانی نوجوان اسٹارٹ اپ کے لئے 33 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ حاصل کرنے میں کامیاب

نیوز ڈیسک

کراچی – ایک پاکستانی نوجوان نے ملک میں طبی خدمات فراہم کرنے والے اسٹارٹ اپ ’ہیلتھ وائر‘ کے لیے 33 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی

سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والے حمزہ اقبال نے ”ہیلتھ وائر کمپنی“ کی بنیاد رکھی، جس کا مقصد پاکستان کے ہر شہری کے لئے معیاری صحت کی دیکھ بھال اور طبی سہولیات تک کم قیمت میں رسائی ممکن بنانا ہے

حمزه نے بتایا کہ اپنے قیام کے بعد سے ’ہیلتھ وائر‘ نے ڈاکٹروں، کلینکس، ہسپتالوں، لیباریٹریز اور فارمیسی کے آپریشنز کو ڈجیٹائز کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے

حمزہ اقبال کا کہنا ہے کہ اب ہیلتھ وائر پاکستان کے ساٹھ سے زائد شہروں میں معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے والے ہزاروں افراد کے سب سے بڑے اور زیادہ مربوط پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے

اس موقع پر ہیلتھ وائر کے شریک بانی اور سی ٹی او محمد نبیل نے کہا کہ مریض اور ڈاکٹروں کے درمیان رابطہ وہ نقطہ ہے، جہاں طبی سہولیات فراہم کرنے کا پورا ماحولیاتی نظام مل جاتا ہے

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہیلتھ ٹیک پلیٹ فارم پر اس طرح کے رابطے سے یہ یقینی بنایا جاتا ہے، کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں مریضوں کی بہترین اور اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات تک رسائی ممکن ہو

محمد نبیل نے کہا کہ اس سے منسلک بینک، صحت کے فراہم کنندگان جیسے ہسپتال، کلینک، لیباریٹریز، فارمیسی اور ہیلتھ انشورنس زیادہ موثر طریقے سے مریضوں کی خدمات کر سکیں گے

فنڈنگ راؤنڈ میں معروف سرمایہ کاروں نے شرکت کی، جن میں 47 وینچرز، حبیب بینک لمیٹڈ، دلسنز پرائیوٹ لمیٹڈ اور سلیکون ویلی سے اینجل انویسٹرز شامل تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close