سام سنگ کا گلیکسی نوٹ سیریز ختم کرنے کا ارادہ ‘

نیوز ڈیسک

خیال کیا جا رہا ہے کہ سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی اگلے سال اپنی پریمیئر گلیکسی نوٹ سیریز کو ختم کر دے گی۔ اس کی وجہ کرونا وبا کے باعث انتہائی منگے سمارٹ فونز کی طلب میں تیزی سے کمی بتائی جا رہی ہے

واضح رہے کہ بڑی سکرین اور سٹائلس پین کی وجہ سے منفرد مقام رکھنے والا گلیکسی نوٹ سام سنگ کی دو پریمیئر فون سیریز میں سے ایک ہے، گلیکسی ایس سام سنگ کی دوسری فلیگ شپ سیریز ہے

تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر تین ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کمپنی کا 2021ع میں گلیکسی نوٹ کا نیا ورژن متعارف کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے

ان ذرائع میں سے ایک کا کہنا ہے کہ گلیکسی ایس کے اگلے ماڈل S21 میں سٹائلس پین موجود ہوگا، اس کے علاوہ کمپنی کا اگلا فولڈایبل فون بھی سٹائلس پین کو سپورٹ کرے گا، کمپنی سٹائلس پین الگ سے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

دوسرے ذریعے کے مطابق گلیکسی نوٹ کو الوداع کہنے کے بعد کمپنی اپنی تمام توانائی اور وسائل فولڈایبل فونز پر صرف کرے گی۔ دوسری جانب سام سنگ الیکٹرونکس نے اس رپورٹ پر کسی بھی قسم کا کوئی ردعمل دینے سے انکار کر دیا ہے

ریسرچ فرم کاؤنٹر پوائنٹ سے وابستہ مبصر ٹام کینگ کے مطابق گلیکسی نوٹ سیریز کی فروخت رواں سال کم ہو کر اسی لاکھ تک آ چکی ہے جبکہ ایس سیریز کی فروخت پچاس لاکھ یونٹس گر کر کُل تین کروڑ سے نیچے چلی گئی

ٹام کینگ کا ماننا ہے کہ رواں سال پریمیئم فونز کی طلب میں بڑی کمی آئی ہے اور لوگوں کو اب نئے ماڈلز کا انتظار نہیں ہے

اس ضمن میں یہ جاننا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ گلیکسی نوٹ 20 رواں سال امریکہ میں ایک ہزار ڈالرز کی قیمت کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا، جب کہ اس کے مقابلے میں آئی فون 12 کی قیمت آٹھ سو ڈالرز سے شروع ہوتی ہے

سام سنگ نے اپنا اولین نوٹ فون 2011ع میں ریلیز کیا تھا، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں بڑی سکرین والے فونز نے ایک نئی شناخت پائی۔ 2011 میں ہی سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی گلیکسی نوٹ کی مدد سے پہلی بار ایپل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی سمارٹ فون کمپنی بن گئی تھی، جسے اب وہ بند کرنے جا رہی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close