میئر کراچی کے لئے مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر کے لئے سلمان مراد کا نام فائنل

ویب ڈیسک

پیپلز پارٹی نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کے لئے امیدواروں کا نام فائنل کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے منظوری دے دی ہے۔

میئر کراچی کے لئے مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کے لئے سلمان مراد امیدوار ہوں گے، میئر کے لئے مرتضیٰ وہاب کا نام مراد علی شاہ اور شازیہ مری کی سفارش پر فائنل کیا گیا جبکہ فریال تالپور نے میئر کراچی کے لئے نجمی عالم کا نام تجویز کیا تھا

ذرائع کے مطابق گڈاپ کے لئے طارق بلوچ چیئرمین، نائب چیئرمین کے لئے جام محمد جوکھیو امیدوار ہوں گے، جبکہ ملیر کے لئے چیئرمین کا امیدوار جان بلوچ اور نائب چیئرمین کے امیدوار مزمل شاہ ہوں گے

ذرائع کے مطابق ابراہیم حیدری کے لئے چیئرمین کے امیدوار نذیر بھٹو اور نائب چیئرمین کے امیدوار رفیق جت ہوں گے، سہراب گوٹھ کے لئے لالہ رحیم چیئرمین اور نائب چیئرمین کے لئے عمران بروہی کا نام فائنل کیا گیا

ذرائع نے بتایا کہ صفورہ کے لئے کلیم چیئرمین اور عبد الحق بلوچ نائب چیئرمین، چنیسر گوٹھ کے لئے فرحان غنی چیئرمین اور شہزاد نائب چیئرمین کے امیدوار ہوں گے، لیاری کے لئے ناصر کلیم بلوچ چیئرمین اور اقبال نائب چیئرمین کے امیدوار ہوں گے، جبکہ بلدیہ کے لئے چیئرمین عبدالکریم اور عجب خان کا نام ڈپٹی چیئرمین کیلئے فائنل کیا گیا

ذرائع کے مطابق منگھو پیر کے لئے چیئرمین نواز بروہی اور نائب چیئرمین کے لئے عارف امیدوار ہوں گے

ذرائع کا کہنا ہےکہ میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کے ناموں کا باضابطہ اعلان نثار کھوڑو آج کریں گے، کراچی سمیت سندھ بھر میں میئرز، ڈپٹی میئرز، ضلعی چیئرمینز اور دیگر کے انتخابات 15 جون کو ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close