رات کے کھانے کا وقت بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے بہت اہم

ویب ڈیسک

کراچی – طبی ماہرین کی طرف سے مختلف وقتوں میں کی گئی تحقیق سے مسلسل ایسے شواہد سامنے آ رہے ہیں کہ کھانے کے اوقات، دل اور میٹابولک صحت پر بڑی حد تک اثر انداز ہوتے ہیں

یہ تو آپ جانتے ہی ہونگے کہ بلڈ شوگر زیادہ بڑھنے سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھتا ہے اور ایسا متعدد وجوہات کی وجہ سے ہوتا ہے، جن میں سے ایک بڑی وجہ کھانے کے اوقات ہیں

یعنی ہمارے کھانے کے اوقات ہماری بلڈ شوگر کو متاثر کر کے شوگر کے مرض میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

ماہرین نے امریکا میں ہونے والی ایک تازہ طبی تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ رات کے کھانے کے وقت اور بلڈ شوگر کی سطح کے درمیان تعلق موجود ہے

میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل، برگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل اور اسپین کی مورسیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کھانے کے اوقات نیند اور میلاٹونین کی سطح سے جڑے ہوتے ہیں

واضح رہے کہ میلاٹونین ایک ایسا ہارمون ہے، جو رات کو جسم میں خارج ہوتا ہے، جس سے نیند اور بیداری کے عمل کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے

اسی کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیق میں ایک کلینکل ٹرائل پر کام کیا گیا اور 845 بالغ افراد کو اس کا حصہ بنایا گیا

ہر رضاکار کو 8 گھنٹے تک کچھ کھانے نہیں دیا گیا اور پھر 2 راتوں کو جلد کھانا کھلایا گیا اور پھر 2 راتوں کو سونے سے کچھ دیر پہلے کھانے کی ہدایت کی گئی

تحریر جاری ہے‎

اس عمل کے دوران محققین نے میلاٹونین ریسیپٹر 1 جی جین کا تجزیہ بھی کیا کیونکہ سابقہ تحقیق کے مطابق اس میں ایک ویرینٹ ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ ہم نے جلد اور دیر سے رات کے کھانے کے اوقات کی جانچ پڑتال کے لیے ایک گلوکوز مشروب کا استعمال کرایا اور خون میں 2 گھنٹوک تک شوگر کنٹرول کے اثرات کا موازنہ کیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دیر سے کھانے والے افراد مین میلاٹونین کی سطح ساڑھے 3 گنا زیادہ بڑھ گئی، جبکہ دیر سے کھانا انسولین کی کم سطح اور ہائی بلڈ شوگر کا باعث بھی بنا۔

یہ تعلق قابل فہم ہے کیونکہ انسولین بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے کا کام کرتی ہے۔

تحریر جاری ہے‎

تحقیق کے مطابق میلاٹونین ریسیپٹر 1بی جین میں مخصوص ویرینٹ والے افراد میں رات کے کھانے کے بعد بلڈ شوگر لیول اس جینیاتی ویرینٹ سے محروم افراد کے مقابلے میں زیادہ تھا۔

محققین نے بتایا کہ ہم نے دریافت کیا کہ دیر سے رات کو غذا کے استعمال سے پورے گروپ کا بلڈ شوگر کنٹرول متاثر ہوا، یہی اثر جینیاتی ویرینٹ کے خطرے سے دوچارہ افراد میں بھی دیکھا گیا۔

تجربات سے انکشاف ہوا کہ میلاٹونین کی زیادہ سطح اور رات گئے کھانے کے دوران کاربوہائیڈریٹ کا استعمال بلڈ شوگر کنٹرول کو متاثر کرتا ہے کیونکہ انسولین بننے کے افعال پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

محققین کے مطابق ہماری تحقیق کے نتائج ذیابیطس ٹائپ ٹو کی روک تھام کی کوشووں کے لیے اہم ہوسکتے ہیں، ان نتائج کا اطلاق ایک تہائی آبادی پر ہوتا ہے جو نیند سے کچھ دیر پہلے ہی کھانا کھاتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جریدے ڈائیبیٹس کیئر میں شائع ہوئے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close