کراچی میں زوردار دھماکا، پانچ افراد جاں بحق، 27 زخمی.

نیوز ڈیسک

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جب کہ ستائیس زخمی ہوگئے

گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب دھماکا چار منزلہ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر ہوا۔ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر نجی بینک اور تین دکانیں بھی قائم ہیں۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے ناصرف عمارت کی دو منزلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، بلکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں بھی ملبے تلے دب گئیں

دھماکے کے 27 زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جن میں سے پانچ جانبر نہ ہو سکے، جب کہ سات زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے دو عمارت کے نیچے واقع نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈز تھے۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے بھی دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اور آج ہونے والے دھماکے کے واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سازش کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ کراچی کے شہری خوف زدہ نہ ہوں۔ ہمیں مضبوط رہنا ہے۔ ہم دشمن کے عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکا قدرتی گیس کا ہے، جائے وقوعہ سے کسی قسم کے بارودی مواد کے شواہد نہیں ملے، زخمیوں میں سے بھی بم دھماکے کے شواہد نہیں ملے

ﺍﺑﺘﺪﺍﺋﯽ ﺍﻃﻼﻋﺎﺕ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺩﮬﻤﺎﮐﺎ ﮔﯿﺲ ﺳﯿﻠﻨﮉﺭ ﭘﮭﭩﻨﮯ ﺳﮯ ﮨﻮﺍ ﺗﺎﮨﻢ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺯﺍﮞ ﻣﻮﻗﻒ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﻋﻤﺎﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﮔﯿﺲ ﺑﮭﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﻣﻤﮑﻨﮧ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺩﮬﻤﺎﮐﺎ ﮨﻮﺍ

ﮈﯼ ﺍٓﺋﯽ ﺟﯽ ﺍﯾﺴﭧ ﻧﻌﻤﺎﻥ ﺻﺪﯾﻘﯽ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻓﻮﺭﯼ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﺴﯽ ﺩﮨﺸﺖ ﮔﺮﺩﯼ ﯾﺎ ﺗﺨﺮﯾﺐ ﮐﺎﺭﯼ ﮐﮯ ﺷﻮﺍﮨﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﮯ ﮨﯿﮟ، ﮔﻠﺸﻦ ﺍﻗﺒﺎﻝ ﺗﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺍﯾﺲ ﺍﯾﭻ ﺍﻭ ﺍﻧﺴﭙﮑﭩﺮ ﺻﻔﺪﺭ ﻣﺸﻮﺍﻧﯽ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺩﮬﻤﺎﮐﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻋﻼﻗﮯ ﻣﯿﮟ ﮔﯿﺲ ﮐﯽ ﺑﻮ ﭘﮭﯿﻠﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ

ﮈﯼ ﺍٓﺋﯽ ﺟﯽ ﺍﯾﺴﭧ ﻧﻌﻤﺎﻥ ﺻﺪﯾﻘﯽ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺟﺲ ﻓﻠﯿﭧ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﯾﺎ ﺍﻃﺮﺍﻑ ﺩﮬﻤﺎﮐﺎ ﮨﻮﺍ ﻭﮨﺎﮞ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﭘﺬﯾﺮ ﮨﯿﮟ

ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺍﯾﺴﭧ ﺳﺎﺟﺪ ﺍﻣﯿﺮ ﺳﺪﻭﺯﺋﯽ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺩﮬﻤﺎﮐﮯ ﻣﯿﮟ ﺯﺧﻤﯽ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﺸﮑﻮﮎ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﯽ ﺍﺳﭙﺘﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﻧﮕﺮﺍﻧﯽ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ، ﺯﺧﻤﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮫ ﮔﭽﮫ ﮐﺎ ﻋﻤﻞ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ ﺟﺎ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ، ﺟﺒﮑﮧ ﺍﺱ ﻋﻤﺎﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﻥ ﮐﺲ ﻓﻠﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﭘﺬﯾﺮ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﭼﮭﺎﻥ ﺑﯿﻦ ﮐﯽ ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ

ﺑﻢ ﮈﺳﭙﻮﺯﻝ ﯾﻮﻧﭧ ﮐﯽ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺩﮬﻤﺎﮐﺎ ﻗﺪﺭﺗﯽ ﮔﯿﺲ ﮐﺎ ﮨﮯ، ﺟﺎﺋﮯ ﺩﮬﻤﺎﮐﺎ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﻗﺴﻢ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﻭﺩﯼ ﻣﻮﺍﺩ ﮐﮯ ﺷﻮﺍﮨﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﮯ ﮨﯿﮟ ۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں گزشتہ روز بھی دھاکا ہواتھا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close