اسکردو میں مسافر کوچ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 16 افراد جاں بحق

نیوز ڈیسک

تنگوس کے مقام پر مسافر کوچ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 16 افراد جاں بحق ہوگئے

تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ راولپنڈی سے اسکردو جارہی تھی، کہ گلگت اسکردو روڈ پر تنگوس کے قریب اس پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اچانک پہاڑی تودا آگرا اور کوچ ملبے تلے دب گئی

ایس ڈی پی او محمد حسن کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کوچ میں سوار 16 افراد جاں بحق ہوئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں

جاں بحق ہونے والوں میں سے ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 6 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ لاشیں نکالنے کے بعد اب سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کیا جارہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close