اب ٹک ٹاک صارفین دس منٹ تک کی وڈیو اپلوڈ کرسکیں گے!

ویب ڈیسک

کراچی – دنیا بھر میں مشہور وڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک کی طرف سے ایک بڑی پیش رفت ایک دلچسپ فیچر متعارف کرانے کے اعلان کی صورت میں سامنے آئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک صارفین اب دس منٹ دورانیے تک کی وڈیو اپلوڈ کرسکتے ہیں

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر کے نوجوانوں کی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک کی انتظامیہ کی جانب سے اپنے صارفین کیلئے دس منٹ تک کی وڈیو اپ لوڈ کرنے کا اختیار دینا شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ہم دس منٹ طویل تک کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کرا کر خوش ہیں

خیال رہے کہ ٹک ٹاک پر مختصر دورانیے کی وڈیو کا آپشن تھا، بعدازاں گزشتہ سال اسے بڑھا کر تین منٹ تک کردیا گیا تھا تاہم اب ٹک ٹاک نے اس دورانیے میں مزید اضافہ کرکے اسے دس منٹ تک کردیا ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل فیسبک نے بھی 60 سیکنڈ تک کی مختصر وڈیو ریل کی سہولت کا اعلان کیا تھا

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک طرف ٹک ٹاک کے مختصر دورانیے کی ویڈیوز کی دنیا بھر میں بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر یوٹیوب کی جانب سے مختصر وڈیو شارٹس کی ابتدا کی گئی تو دوسری جانب ٹک ٹاک نے اب یوٹیوب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس کی طرز پر بڑی وڈیو کے لیے گنجائش پیدا کی ہے

دس منٹ طویل دورانیہ کی وڈیوز اپلوڈ کرنے کی سہولت دینے کے بعد ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے ”ہمیں امید ہے کہ یہ فیچر دنیا بھر میں ہمارے تخلیق کاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید بڑھائے گا.“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close