موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، سی ڈی 70 اب کتنے میں ملے گی؟

ویب ڈیسک

پاکستان میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ہنڈا کمپنی کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران تیسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے

ہنڈا پاکستان کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی قیمتوں کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں پانچ ہزار اضافے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 21 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے

ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 5400 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 29 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے

پرائیڈر کی قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 61 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے

سی جی 125 کی قیمت میں 6400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 79 ہزار 900 روپے سے اضافہ کے بعد 1 لاکھ 85 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے

سی جی 125 ایس ای کی قیمت میں 9 ہزار کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 2 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 19 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ سی بی 125 ایف کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے

سی بی 150 ایف کی قیمت میں 15 ہزار روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 53 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے
سی بی 150 ایف ایس ای کی قیمت میں 15 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 3 لاکھ 42 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 57 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close