حکومتی ارکان بھی ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر پھٹ پڑے

نیوز ڈیسک

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران برسر اقتدار پارٹی پی ٹی آئی کے  ارکان بھی ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر پھٹ پڑے

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ زیر بحث تھا، اس دوران وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ کوئی فارماسیوٹیکل کمپنی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی دوا کی قیمت میں اضافہ نہیں کر سکتی، ماضی میں حکومتوں نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو قیمتیں بڑھانے کا اختیار دیا، یہ اختیار دینے سے عوام کو کیا فائدہ ہوا ؟ انہوں نے کہا کہ وزارت اور ڈریپ کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ پورے ملک میں قیمتوں پر نظر رکھ سکیں

تحریک انصاف کے خواجہ شیراز کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں 5 سے 10 فی صد اضافہ ہوا ہے، یہ ملبہ ماضی کی حکومت پر مت ڈالا جائے ، قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں

حکومتی جماعت کے ایک اور رکن نور عالم خان نے کہا کہ اس حکومت میں 3 مرتبہ دوائیں مہنگی ہوئی ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ عوام کے لیے چیزیں مہنگی ہوں اور ہم خاموش رہیں،  قیمتیں بھی بڑھا دیں گئیں اور جعلی ادویات کی روک تھام کے لئے بھی کچھ نہیں کیا گیا ، ایک سال پہلے کہا تھا مہنگائی بڑھنے لگی ہے، ایک بار پھر کہہ رہا ہوں کہ مہنگائی ہونے والی ہے

ریاض فتیانہ نے کہا کہ پہلے کہا گیا تھا کہ پرانی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا لیکن اس پر عمل نہ ہوا ، اگر کیمیکل کی امپورٹ ڈیوٹی کم کردی جاتی تو ادویات کی قیمت میں اضافہ نہ ہوتا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close