بحیرہ جنوبی چین میں طوفان، بپھری موجوں نے جہاز دو ٹکڑے کردیا، متعدد افراد لاپتا

ویب ڈیسک

بحیرہ جنوبی چین میں شديد سمندری طوفان کے دوران جہاز کے دو ٹکڑے ہونے کے بعد عملے کے دو درجن سے زائد ارکان لاپتا ہوگئے ہیں، جنہیں امدادی کارکنان سرگرمی سے تلاش کر رہے ہیں

چین میں رواں سال آنے والے پہلے طوفان کے دوران جنوبی ساحلوں پر شدید آندھی چلی اور بہت زیادہ بارش ہوئی، جبکہ پیشن گوئی کرنے والوں نے ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے گوانگ ڈونگ سمیت دیگر صوبوں میں رکارڈ بارشوں اور ان کے نتیجے میں تباہی کے انتہائی خطرے سے متنبہ کیا ہے

قومی موسمیاتی مرکز نے ایک بیان میں بتایا کہ سمندری طوفان، جسےچابا کا نام دیا گیا تھا، ہفتے کی دوپہر گوانگ ڈونگ کے ماومنگ شہر سے ٹکرانے کے بعد شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے

ہانگ کانگ گورنمنٹ فلائنگ سروس کے مطابق طوفان سے انجینئرنگ جہاز جو ہانگ کانگ سے 160 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں موجود تھا، اسے کافی نقصان پہنچا اور وہ دو ٹکڑے ہو گیا جبکہ جہاز پر موجود تیس رکنی عملہ اس سے اتر گیا تھا

حکام نے بتایا کہ تین افراد کو بچا لیا گیا اور علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا

حکام کی جانب سے فراہم کردہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرنے کے بعد لے جایا جا رہا ہے، جبکہ بپھری ہوئی لہریں نیچے آدھے ڈوبے ہوئے جہاز سے ٹکرا رہی ہیں

جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق جہاز کے عملے میں سے تین زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ جہاز کے عملے کے دیگر ارکان ہیلی کاپٹر کے پہنچنے سے قبل ہی شاید لہروں میں بہہ گئے ہوں گے

سمندری طوفان چابا اس سے قبل بحیرہ جنوبی چین کے وسطی حصے میں بننا شروع ہوا تھا، جو ہفتے کی دوپہر جنوبی چین کے صوبے گوانگ ڈونگ سے ٹکرایا

امدادی کارکنوں نے جہاز کو سمندی طوفان ‘چابا’ کے مرکز کے قریب پایا جہاں سخت موسمی حالات اور انتہائی تیز ہواؤں نے ریسکیو آپریشن کو مزید مشکل اور خطرناک بنا دیا

طوفان کی شدت سے متعلق حکام نے بتایا کہ جہاز کے مقام پر ہوا کی رفتار 144 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی، جبکہ لہروں کی اونچائی دس میٹر تھی

گورنمنٹ فلائنگ سروس نے امدادی کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے دو فکسڈ ونگ ہوائی جہاز اور چار ہیلی کاپٹر روانہ کیے ہیں جبکہ چینی حکام نے بھی امدادی کشتی روانہ کر دی ہے

امدادی کارروائیوں میں شریک حکام نے بتایا کہ وہ بڑی تعداد میں لوگوں کے لاپتا ہونے کی وجہ سے تلاش کا دائرہ بڑھا رہے ہیں اور اگر موسمی حالات موزوں رہے تو سرچ اینڈ رسکیوآپریشن کو رات کے اوقات میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close