خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے تباہ کاریاں، 7افراد جاں بحق

ویب ڈیسک

تفصیلات کے مطابق مردان کی تحصیل تخت بھائی مدے بابا سپینہ تھانہ میں کمرے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 3 خواتین جاں بحق جبکہ خاتون بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے.  برساتی نالوں میں ڈوبنے سے 4 نوجوان بھی جاں بحق ہوئے

صوابی شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی، گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہوگیا۔

بارش کا پانی جمع ہونے سے انبار اور زیدہ روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے جبکہ مکئی، سبزی اور چارے کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ حالیہ بارشوں سے کئی مقامات پر مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close