سندھ ہائی کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض اور سیکورٹی انچارج کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے ملک ریاض، سیکورٹی انچارج اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے

تفصیلات کے مطابق درخواستگذار امیر علی گبول ولد کنڈو خان کی طرف سے 2016 میں دائر کی گئی ایک درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض اور سیکورٹی انچارج و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے

درخواست گزار امیر علی گبول نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کی طرف سے جمعہ گبول گوٹھ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی اور گوٹھ کے مکینوں کو بے دخل کرنے کے لیے دھمکایا گیا

سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایچ او گڈاپ کو حکم دیا ہے کہ درخواست گزار امیر علی گبول سے بیان لے کر بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض، سیکورٹی انچارج و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرے

یاد رہے کہ 14 مئی 2016 کو بحریہ ٹاؤن کی طرف سے جمعہ گبول گوٹھ پر حملہ کر کے گھروں کو مسمار کیا گیا تھا، جس کے باعث گوٹھ کے بیشتر رہائشیوں کو بے دخل ہونے پر مجبور ہونا پڑا تھا. اس واقعے کا مقدمہ درج نہ کیے جانے کے بعد ملیر کورٹ میں مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دی گئی تھی. بعدازاں درخواست گزار کی جانب سے ملیر کورٹ کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، جس پر سندھ ہائی کورٹ نے اب طویل شنوائی کے بعد اپنا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے.

اطلاعات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے فوری طور پر ایس ایچ او گڈاپ کو فریادی سے بیان لے کر کیس داخل کرنے کے حکم کے بعد گڈاپ تھانہ کی طرف سے درخواست گزار سے رابطہ بھی کیا گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close