واٹس ایپ پر ایچ ڈی فوٹوز اور وڈیوز بھیجنا ممکن

ویب ڈیسک

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ پر ہائی ڈیفینیشن (ایچ ڈی) وڈیوز اور تصاویر بھیجنے کے فیچر کو متعارف کرادیا گیا ہے

اب تک واٹس ایپ میں اگرچہ اعلیٰ کوالٹی کی تصاویر اور وڈیوز کو بھیجنا ممکن ہے، لیکن صارفین ایچ ڈی کوالٹی کی وڈیوز اور تصاویر نہیں بھیج سکتے

لیکن کمپنی نے 6 ستمبر سے واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے بعد صارفین کے لیے ایچ ڈی کوالٹی کی تصاویر اور وڈیوز کو بھیجنا ممکن ہو گیا ہے

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے ایچ ڈی وڈیوز اور تصاویر کے فیچرز کو متعارف کرانے کی تصدیق کر دی ہے

انتطامیہ کے مطابق پوری دنیا کے صارفین کے لیے نیا فیچر پیش کیا گیا ہے، تاہم مذکورہ فیچر ترتیب وار صارفین تک پہنچے گا

فوری طور پر اگرچہ زیادہ تر صارفین کو فیچر پر رسائی نہیں دی گئی لیکن پاکستان کے کروڑوں صارفین بھی ترتیب وار مذکورہ فیچر تک رسائی حاصل کر لیں گے

نئے فیچر کے تحت اب صارفین سے واٹس ایپ تصاویر یا وڈیوز بھیجنے سے قبل پوچھے گا کہ وہ کس کوالٹی کی تصاویر یا وڈیوز بھیجنا پسند کریں گے

صارفین کو نارمل، اعلیٰ اور ایچ ڈی کوالٹی کے آپشن دیے جائیں گے اور ایچ ڈی کوالٹی کی تصاویر بھیجنے سے انٹرنیٹ کا خرچ بھی زیادہ ہوگا اور انہیں بھیجنے میں بھی تھوڑا سا وقت درکار ہوگا

اگر کسی صارف کی وڈیوز اور تصاویر ایچ ڈی کوالٹی کی نہیں ہوں گی تو واٹس ایپ انہیں اسی کوالٹی میں آگے بھیجے گا، جس کوالٹی کی وہ وڈیوز ہوں گی، تاہم اس باوجود ایپلیکیشن صارف سے آپشن کو کلک کرنے کا کہے گی

مذکورہ فیچر کو پیش کرنے کے لیے کروڑوں صارفین کافی عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے اور میٹا نے اگست 2023 میں بتایا تھا کہ جلد ہی ایچ ڈی وڈیوز اور تصاویر بھیجنے کا فیچر پیش کردیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close