دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر، پنجاب میں بھی اسموگ کا راج

نیوز ڈیسک

پاکستان کا سب سے بڑا شہر، صوبہ سندھ کا دارالحکومت روشنیوں کا شہر کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے

تفصیلات کے مطابق یو ایس ایئر کوالٹی انڈیکس نے کراچی شہر کے فضائی معیار کو انتہائی آلودہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 372 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک جا پہنچی یے۔ جس کے باعث  صبح آٹھ بجے کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر تھا

دوسری جانب پنجاب میں بھی اسموگ کا راج برقرار ہے، جس کی وجہ سے حدِ نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے

آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر اسموگ کے خطرات سے بچاؤ کے لیے پولیس متحرک ہوگئی ہے۔ جس کے تحت چنیوٹ میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، مختلف تھانوں میں 36 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جب کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں استعمال کرنے پر چار لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے

طبی ماہرین نے اسموگ اور مضر اثرات کے حامل دھوئیں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسموگ اور مضر صحت دھویں سے انسانی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، جن میں گلے ،سانس اور آنکھوں میں جلن جیسے امراض میں اضافہ شامل ہے.

پاکستان کے بڑے شہر کراچی میں ایک طرف فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا تو دوسری طرف اس سے ملحقہ کھیرتھر نیشنل پارک کے وسیع جنگلات اور پر فضا پہاڑی علاقوں کو تباہ کر کے وہاں بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے کے نام سے کنکریٹ کے جنگل بسائے جا رہے ہیں ، یہی نہیں ساحل سمندر پر مینگروز کے جنگلات کو ختم کر کے جزائر پر بھی تجارتی عمارتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے مستقبل میں کراچی کی فضا مزید آلودگی کا شکار ہو جائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close