داعش، القاعدہ سے خطرناک، اگلے 6 ماہ میں امریکا پر حملہ کرسکتی ہے، کولن کاہل

ویب ڈیسک

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکا کے وزیر برائے دفاع کے انڈر سیکرٹری برائے ڈیفنس پالیسی کولن کاہل نے جہاں ارکان کو  کو تسلی دی کہ داعش یا القاعدہ ابھی امریکا پر حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے وہیں خبردار بھی کیا کہ داعش اگلے 6 ماہ میں یہ صلاحیت حاصل کرسکتے ہیں۔

انڈر سیکرٹری کولن کوہل نے مزید کہا کہ داعش اور القاعدہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی کی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ اپنے ارادوں میں فوری طور پر تو کامیاب نہیں ہوسکتے لیکن آئندہ 6 سے 12 ماہ میں وہ حملہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلیں گے۔
کولن کوہل نے داعش کو القاعدہ سے زیادہ بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ داعش تیزی سے منظم ہورہی ہے،عراق اور شام کے مقابلے میں افغانستان کے داعش جنگجوؤں سے زیادہ خطرہ ہے تاہم ابھی جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان داعش کے خطرے پر قابو پاسکتے ہیں یا نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close