کینسر کے نئے طریقہ علاج کے حوصلہ کن نتائج

ویب ڈیسک

برطانوی ماہرین کی جانب سے ہر طرح کے کینسر کے ایک نئے طریقہ علاج کے ابتدائی نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ایک تہائی مریض صحت یاب ہوئے ہیں

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق برطانوی ماہرین کی جانب سے تین سال تک چونتیس مریضوں پر آزمائے گئے ’امینوتھراپی‘ کے نئے طریقہ علاج سے زیادہ تر مریض صحت یاب ہو گئے

’امینو تھراپی‘ کا طریقہ علاج پہلے سے ہی کیا جاتا ہے، جس کے ذریعے انسان کو ایسے انجکشن یا دوائیاں دی جاتی ہیں، جو انسانی جسم کی قوت مدافعت کو طاقتور بنا کر اسے کینسر سے متاثر حصوں سے لڑنے اور وہاں سے بیماری ختم کرنے کرنے کے قابل بناتی ہیں

ماہرین نے امینو تھراپی کے ذریعے دی جانے والی دوا (pembrolizumab) کو انسانی ڈی این اے کو مضبوط بنانے اور کینسر سے متاثر سیلز پر حملہ کرنے والی نئی دوا (guadecitabine) دی، جس سے ہر طرح کے کینسر کے مریضوں کو افاقہ ہوا

تحقیق میں بتایا گیا کہ ماہرین نے چونتیس مریضوں کو ہر تین ہفتوں بعد چار دن تک پہلے امینو تھراپی کی دوا (pembrolizumab) دی، جس کے بعد ماہرین نے تمام رضاکاروں کو چار دن تک نئی دوا (guadecitabine) لگائے

تحقیق میں شامل چونتیس میں سے تیس رضاکار ایسے تھے، جنہیں مختلف کینسر کے غدود تھے، مگر جب ان کا نئے طریقے سے علاج شروع کیا گیا تو ان میں سے زیادہ تر یعنی ایک تہائی مریضوں میں بیماری کی شدت میں کمی دیکھی گئی

ماہرین کے مطابق تحقیق میں شامل سینتیس فیصد رضاکاروں کی بیماری نے چوبیس ہفتوں کے علاج کے بعد بڑھنا چھوڑ دیا جب کہ ایک تہائی مریضوں نے کسی طرح کی دوسری بیماری کی شکایت بھی نہیں کی اور ان کا کینسر بھی محدود ہوگیا، یعنی اس میں اضافہ نہیں ہوا

تاہم تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ غدود میں مبتلا بعض ایسے مریض بھی تھے، جنہیں ابتدائی طور پر کچھ فائدہ ہوا مگر بعد ازاں انہیں نئے طریقہ سے کوئی فائدہ نہیں ہوا اور ان کی بیماری مسلسل بڑھتی گئی

ماہرین کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ نیا طریقہ علاج ہر طرح کے کینسر یعنی بریسٹ، اسکن، پھیپھڑوں اور مثانے سمیت دیگر اقسام کے لیے بھی فائدہ مند ہوسکتا ہے مگر اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے

تحقیق میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کس طرح کے کینسر میں مبتلا افراد کو نئے طریقہ علاج نے کوئی فائدہ نہیں دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close