بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر کون ہیں؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

نیوز ڈیسک

ﺑﮯ ﻧﻈﯿﺮ ﺑﮭﭩﻮ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺑﻖ ﺻﺪﺭ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺍٓﺻﻒ ﻋﻠﯽ ﺯﺭﺩﺍﺭﯼ ﮐﯽ ﺑﮍﯼ ﺻﺎﺣﺒﺰﺍﺩﯼ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی کی تقریب رواں ماہ 27 نومبر کو کراچی میں بلاول ہاؤس میں منعقد کی جائے گی

پاکستان پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر سے متعلق مکمل تفصیلات شیئر گئی ہیں

واضح رہے کہ گذشتہ روز سے بختاور بھٹو زرداری کی منگنی میڈیا اور عوامی حلقوں میں زیر بحث ہے اور اس حوالے سے مختلف افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں

ﺑﺨﺘﺎﻭﺭ ﺑﮭﭩﻮ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺑﺪﻗﺴﻤﺘﯽ ﺳﮯ ﻣﻨﮕﻨﯽ ﮐﮯ ﮐﺎﺭﮈﺯ ﺑﺎﺿﺎﺑﻄﮧ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺑﮭﯿﺠﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺷﯿﮉﻭﻝ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﻟﯿﮏ ﮨﻮﮔﺌﮯ

ﺳﻤﺎﺟﯽ ﺭﺍﺑﻄﮯ ﮐﯽ ﻭﯾﺐ ﺳﺎﺋﭧ ﭨﻮﺋﭩﺮ ﭘﺮ ﺑﺨﺘﺎﻭﺭ ﺑﮭﭩﻮ ﺯﺭﺩﺍﺭﯼ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺑﺪﻗﺴﻤﺘﯽ ﺳﮯ ﻣﻨﮕﻨﯽ ﮐﮯ ﮐﺎﺭﮈﺯ ﺑﺎﺿﺎﺑﻄﮧ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺑﮭﯿﺠﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺷﯿﮉﻭﻝ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﻟﯿﮏ ﮨﻮﮔﺌﮯ۔ ﺍُﻥ ﮐﯽ ﺍﻣﺮﯾﮑﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﮐﻮﺋﯽ ﻭﺍﺑﺴﺘﮕﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ، ﺟﺲ ﮐﺎ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﺣﻮﺍﻟﮧ ﺑﯿﺸﺘﺮ ﻣﯿﮉﯾﺎ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺭﮨﺎ ﮨﮯ

ﺑﺨﺘﺎﻭﺭ ﺑﮭﭩﻮ ﮐﯽ ﻣﻨﮕﻨﯽ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﺎ ﺍﮨﻢ ﺑﯿﺎﻥ بیان بھی سامنے آیا جس میں ﮐﮩﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺑﺨﺘﺎﻭﺭ ﺑﮭﭩﻮ ﮐﯽ ﻣﻨﮕﻨﯽ 27 ﻧﻮﻣﺒﺮ ﮐﻮ ﻣﺤﻤﻮﺩ ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺳﮯ ﮨﻮ ﮔﯽ، ﻣﺤﻤﻮﺩ ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﯾﻮﻧﺲ ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﺛﺮﯾﺎ ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﮐﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﺑﭽﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﮨﯿﮟ

ﯾﻮﻧﺲ ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ 1973 ﻣﯿﮟ ﻣﺘﺤﺪﮦ ﻋﺮﺏ ﺍﻣﺎﺭﺍﺕ ﺍٓﺋﮯﺗﮭﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﺍُﻥ ﮐﺎ ﺗﻌﻠﻖ ﻻﮨﻮﺭ ﺳﮯ ﮨﮯ۔ ﯾﻮﻧﺲ ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺑﮩﺖ ﻣﺤﻨﺖ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺗﻌﻤﯿﺮﺍﺕ ﺍﻭﺭ ﭨﺮﺍﻧﺴﭙﻮﺭﭦ ﮐﮯ ﺷﻌﺒﮯ ﺳﮯ ﻭﺍﺑﺴﺘﮧ ﮨﻮﺋﮯ

محمود چوہدری 28 جولائی 1988 کو ابو ظہبی میں  پیدا ہوئے اور 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ابو ظہبی میں حاصل کی اور ثانوی تعلیم برطانیہ میں مکمل کی۔ اس کے بعد وہ یونیورسٹی آف درہم میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے گئے

چوہدری خاندان متحدہ عرب امارات میں ہی رہائش اختیار کریں گے، جہاں محمود چوہدری اپنے کنسٹرکشن، فائنانس اور ٹیکنالوجی کے کاروبار سنبھالتے ہیں۔ تاہم پیپلز پارٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے محمود چوہدری کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close