امریکی نوجوان پر20 ہزار سے زائد شہد کی مکھیوں کا حملہ، وینٹی لیٹر پرمنتقل

ویب ڈیسک

امریکی ریاست اوہائیو میں ایک نوجوان کو ہزاروں شہد کی مکھیوں نے کاٹ لیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق 20 سالہ آسٹن بیلامی نے درخت سے شہد کی مکھیوں کے چھتے کوحادثاتی طورپرنقصان پہنچا دیا تھا،مکھیوں کے حملے کے نتیجے میں نوجوان گزشتہ رات سے کوما میں ہے۔

نوجوان کی والدہ شونا کارٹرنے طبی اخراجات کی ادائیگی کے لیے آن لائن فنڈ جمع کرنے والی ایک تنظیم کے توسط سے کہا کہ ان کا بیٹا اس وقت اسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہے

والدہ نے بتایاکہ بیلامی لیموں کے درخت کی شاخوں کو تراش رہا تھا، جب اس نے نادانستہ طور پرشہد کی مکھیوں کے چھتے کو کاٹ دیا اوراس پر ہزاروں کی تعدادمیں مکھیاں حملہ آور ہوگئیں۔

نوجوان کی دادی کا کہنا تھا کہ آسٹن بیلامی مدد کرو مدد کرو پکار رہا تھا لیکن اس کی مدد کے لئے کوئی نہیں آیا، میں مدد کے لئے سیڑھی پر چڑھنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن اس تک نہیں پہنچ سکی کیونکہ شہد کی مکھیوں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔

والدہ کے مطابق ڈاکٹرزپُرامید ہیں کہ میرا بیٹا مکمل صحت یاب ہو جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close