اینڈرائڈ صارفین پلے اسٹور پر موجود اس ایپ سے ہوشیار رہیں!

ویب ڈیسک

ماہرین نے اینڈرائڈ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ گوگل پلے اسٹور پر موجود ایک ایپلیکیشن ان کا ڈیٹا چرا سکتی ہے

سافٹ ویئر کمپنی ای سیٹ نے ’آئی ریکارڈ‘ نامی اسکرین ریکارڈر ایپلیکیشن کی نشان دہی کی ہے، جو میلویئر سے متاثر ہے

یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر 19 ستمبر 2021 سے موجود ہے اور پچاس ہزار سے زائد بار ڈاؤنلوڈ کی جا چکی ہے۔ تاہم، ای سیٹ کے مطابق یہ ایپ ابتدا میں میلویئر سے متاثر نہیں تھی، بلکہ اگست 2022 کے قریب متاثر ہوئی

ماہرین نے واضح کیا کہ ڈیویلپرز کی جانب سے ایک صحیح ایپ اپلوڈ کرنے کے کئی مہینوں بعد نقصان دہ کوڈ اپ ڈیٹ کیا جانا ایک غیر معمولی امر ہے

کمپنی کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی ریکارڈر کے درست ورژن میں شامل کیا جانے والا نقصان دہ کوڈ اوپن سورس AhMyth Android RAT (remote access trojan) پر مبنی ہے، اور اس کو AhRat کی شکل دی ہوئی ہے

کمپنی کی رپورٹ کے مطابق ایپ کا مخصوص رویہ یعنی انتہائی خاموشی سے مائیکروفون ریکارڈنگ اور مخصوص ایکسٹینشن کی فائلوں کا چرانا، ظاہر کرتا ہے کہ یہ ایپ کسی جاسوسی کی مہم کا حصہ ہے۔ تاہم، ایپ کا تعلق کسی مخصوص مجرمانہ گروہ سے نہیں جوڑا جا سکتا

آئی فون صارفین وِنڈوز11 سے خبردار رہیں

ایک نئی رپورٹ کے مطابق وِنڈوز 11 میں متعارف کرایا گیا مائکرو سافٹ کا نیا فون لِنک فیچر آئی فون صارفین پر سائبر حملوں کا سبب بن سکتا ہے

واضح رہے کہ اینڈرائڈ صارفین کافی عرصے سے فون لِنک فیچر کا استعمال کر رہے ہیں اور اس کے ذریعے وائے فائے کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اینڈرائڈ فون کو کمپیوٹر سے جوڑتے ہیں

گزشتہ ماہ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے تمام وِنڈوز 11 صارفین کے لیے آئی او ایس فون لِنک فیچر جاری کیا، جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین انتالیس زبانوں میں عالمی سطح پر پچاسی مارکیٹوں میں آئی میسج کو استعمال کر سکتے ہیں

رپورٹ کے مطابق ممکنہ سائبر اسٹاکر (انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو ہراساں کرنے والے) کسی کے بھی آئی فون پر فون لِنک بغیر کسی تنبیہ کے ان کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں

سائبر اسٹاکر کسی بھی شخص کے آئی فون میں فون لنک سیٹ اپ کرنے کے بعد اپنے ونڈوز پی سے جوڑ سکتے ہیں اور ان کے علم میں آئے بغیر ان کے آئی میسج اور فون کال پر نظر رکھ سکتے ہیں

معاملے پر ایپل اور مائیکروسافٹ کی جانب سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close