سائنسدانوں نے پاؤں کو بدبو سے محفوظ رکھے والی جرابیں بنا لیں

ویب ڈیسک

سائنسدانوں نے اب ایسی جرابیں تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے، جنہیں پہننے کے بعد پاؤں کی بدبو سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں واقع مہیڈول یونیورسٹی کے سریراج اسپتال کے محققین کا کہنا ہے کہ ایک تحقیق سے ثابت ہوگیا ہے کہ زنک آکسائڈ کے نینو پارٹیکلز (زیڈنو – این پیز) سے پاؤں میں پسینے کی وجہ سے پیدا ہونے والے بیکٹریا اور بدبو سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے جس کی بنیاد پر محققین نے رائل تھائی ایئرفورس کی مدد سے  ZnO-NP-coated جرابیں تیار کی ہیں

رائل تھائی ایئرفورس سے تعلق رکھنے والے تحقیقی مطالعے کے مرکزی مصنف پنیاوے اونگسری نے بتایا کہ ZnO-NP-coated جرابیں پیروں کی بدبو ختم کرنے اور پیٹڈ کیراٹولیسس (ایک طرح کا بیکٹیریل انفیکش) کو روکنے میں کامیاب ثابت ہوئی ہیں

محققین کا دعویٰ ہے کہ ZnO-NPs کے اینٹی بیکٹیریل، محفوظ اور انسانی جلد کے ساتھ مطابقت ہونے کی وجہ سے ان جرابوں کو پذیرائی ملے گی اور یہ جرابیں پیروں کی ناخوشگوار بیماریوں کو روکنے کے لئے استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بھی استعمال ہو سکیں گی

واضح رہے کہ یہ ٹرائل 14 تھائی نیول ریٹنگ اسکول میں 148 کیڈٹوں پر کیے گئے جو کہ ڈبل بلائنڈ ، بے ترتیب اور کنٹرول ٹرائل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close